Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات کی بات نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات کی بات نہیں ہو سکتی۔

گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ گورنر راج لگوانا چاہتی ہے یا نہیں، صوبائی حکومت امن و امان کے معاملے پر ساتھ دے تو گورنر راج کی بات نہیں ہو گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کیلئے ریاست اور وفاق کوتعاون فراہم کرے، ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات کی بات نہیں ہو سکتی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تیل، گیس اور پانی سمیت دیگر مسائل وفاق کے ساتھ حل کرنے چاہئیں، اگر وفاق کے ساتھ صوبائی حکومت بیٹھے گی نہیں تو یہ مسائل کیسے حل ہوں گے۔

Related posts

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment