Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کاروبار میں استحکام دیکھا گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت مزید کمی ہو گئی جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار817 پوائنٹس پرٹریڈکرتےدیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں کاروبار میں زبردست تیزی رہی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment