Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کےڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کےسابق فاسٹ بائولر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کرلی ہے۔

ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا۔

گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

54 سالہ ڈیرن گف نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے 1994 سے 2006 تک اُنھوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سابق فاسٹ بائولر ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور تمام فارمیٹس میں چار ٹاپ بالرز میں سے ایک تھے۔

Related posts

چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے ، چینی صدر

Mobeera Fatima

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

Mobeera Fatima

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment