Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری ا سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوں گے، احسن اقبال

Mobeera Fatima

مزید دو ممالک شینگن ممالک کا حصہ بننے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment