Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

قلات میں شدید سردی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قلات شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی بارش اور برف باری کے بعد خون جمادینی والی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید سردی میں گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

شدید سردی کی وجہ سے پانی کے ٹینکس اور پائپس ٹوٹنے لگے، سڑکوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment