Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف علی کا کہنا تھا کہ بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے، لوئر کرم کے علاقے بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی قافلے کو فی الحال روک دیا ہے،دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر کُرم میں گاڑیوں پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے زخمی ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،شرپسند عناصر نے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔

Related posts

کبھی بھی امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، پیوٹن کا ٹرمپ کو واضح پیغام

Mobeera Fatima

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

نیتن یاہو اگر ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا، جرمنی

admin

Leave a Comment