Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف علی کا کہنا تھا کہ بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے، لوئر کرم کے علاقے بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی قافلے کو فی الحال روک دیا ہے،دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر کُرم میں گاڑیوں پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے زخمی ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،شرپسند عناصر نے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔

Related posts

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

بھارت کے معاملے پر پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment