Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

زیارت میں شدید برفباری، مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب زیارت میں شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے، گیس سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے، برفباری کی وجہ سے زیارت کوئٹہ زیارت سنجاوی مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا ہے کہ برفباری اورسردی کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہے، شہری برفباری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، با جوڑ، خیبر، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 569 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی، ماہر فلکیات

Mobeera Fatima

Leave a Comment