Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورفلسطین کے مسئلہ پرپاکستانی مندوب عاصم افتخار کا سلامتی کونسل میں بیان سامنے آ گیا۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، عالمی برادری یواین چارٹراوربین الاقوامی قوانین کے دفاع کے لئے متحد ہو۔

اسرائیل غزہ میں جوکچھ کررہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی،نسلی صفایا اورتباہی کی مہم ہے، شہریوں پراندھا دھند بمباری اوربنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں، یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید،انصاف اورامن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں، ہمیں ان کومایوس نہیں کرنا چاہیے، مردوں،عورتوں اوربچوں کی مسلسل تکالیف کاخاتمہ ضروری ہے۔

Related posts

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کر لی

Mobeera Fatima

یوکرین کے صدر روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو تیار

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment