Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، میر حمزہ ٹیم میں شامل

کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ میچ آج ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ ایک صفر سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے، کیپ ٹاؤن میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف آج تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا ہے، پاکستانی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر اور جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کر سکتی ہے۔

Related posts

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Mobeera Fatima

Leave a Comment