Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس ، تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لئے گئے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی۔

ایف آئی اے کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے تیسرے گواہ بنیامین نے بیان ریکارڈ کرایا اور بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جزوی جرح کی، جو آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔

گواہ نے پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت پیش کر دیا۔ بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related posts

میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

Mobeera Fatima

عمان کا بحری جہازوں کے مسافروں کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment