Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا۔ 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ حالیہ ہفتے میں 17اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.74فیصد جبکہ گھی کی قیمتوں میں 0.91 فیصد اضافہ ہوا، چینی 2.19 فیصد، ٹماٹر 20.75 فیصد، چکن 22.47 فیصد، بیف 0.69 فیصد، سرسوں کا تیل 0.69 فیصد، ایل پی جی 0.18 فیصد اور جلانے والی لکڑی 0.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

Related posts

ایتھوپیا ، شادی میں شرکت کیلئے جانیوالوں کا ٹرک دریا میں جا گرا ، 71 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

واشنگٹن میں ہائی الرٹ ، وائٹ ہائوس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

Mobeera Fatima

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment