Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان  کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع  مہمند کی  ذیلی شاخ موسیٰ خیل  سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلیٰ تعلیم کیلئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس ادائیگی کا اعلان

Mobeera Fatima

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

Mobeera Fatima

غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment