Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان  کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع  مہمند کی  ذیلی شاخ موسیٰ خیل  سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

27 سالہ جدوجہد، 22 ارب ڈالر خرچ مگر پولیو پر قابو پانے میں ناکام ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

ریئل ورلڈ فائٹ لیگ میں سنسنی خیز مقابلے منعقد

admin

غزہ میں امداد کیلئے جانے والے بحری قافلے پر حملہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment