Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ بابراعظم 26 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں۔

بابر اعظم کو خراب کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا، بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف تین رنز درکار ہیں۔

انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اب صائم ایوب اور شان مسعود پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں اوپننگ کریں گے۔

Related posts

شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج ، وفاقی پولیس اہلکاروں و افسران کی چھٹیاں منسوخ

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment