Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں 17 ہزار مدارس،22 لاکھ 49 ہزار 520 طالبعلم،تفصیلات سینیٹ میں پیش

ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹر مدارس کی تعداد 17ہزار ہے جبکہ رجسٹرڈ طالب علموں کی تعداد 22لاکھ 49ہزار520 ہے۔

پنجاب میں 10ہزار 12رجسٹرڈ مدارس اور بچوں کی تعداد 6لاکھ 64ہزار 65ہے،سندھ میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 24سو16 ہے اور بچوں کی تعداد 1لاکھ 88ہزار1سو82 ہے۔

بلوچستان میں کل رجسٹرڈ مدارس کی تعداد575 اور بچوں کی تعداد71ہزار815 ہے،خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 4ہزار5 اور بچوں کی کل تعداد 12لاکھ 83ہزار 24ہے۔

Related posts

اداروں کو سمجھ نہیں، وزیراعظم ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ بند کردیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment