Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پاکستان ٹیم کے معروف بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کر لئے۔

بابراعظم 300 اننگز سے قبل 11000 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 298 اننگز میں سرانجام دیا۔

سینچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے 31 رنز بنائے اور 11000 کا ہندسہ عبور کر گئے۔

ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے یہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا، بابر اعظم کے پاس دنیا کے تیز ترین سات، نو اور دس ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم سے قبل شعیب ملک نے بھی گیارہ ہزار رنز بنا رکھے ہیں، پاکستان بیٹر بابراعظم عالمی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس 11000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Related posts

اہم قانون سازی ، اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد طلب

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ ، اسکول کی بس می خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 20 بچوں سمیت 23 ہلاک

Mobeera Fatima

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment