Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم

پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے باعث ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان ٹیم کیساتھ سفر ختم ہو گیا۔

ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران ٹم نیلسن نے کہا کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا ، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے لیکن پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی مزید خدمات درکار نہیں۔

واضح رہے کہ ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہوئی تھی۔

 

Related posts

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا

Mobeera Fatima

میرا بِل 1 لاکھ 68 ہزار آیا، نکما بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجیں، شیخ رشید

Mobeera Fatima

ترامیم کے ووٹ کیلئے ہمارے ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز ہوئیں: اسد قیصر کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment