Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم

پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے باعث ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان ٹیم کیساتھ سفر ختم ہو گیا۔

ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران ٹم نیلسن نے کہا کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا ، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے لیکن پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی مزید خدمات درکار نہیں۔

واضح رہے کہ ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہوئی تھی۔

 

Related posts

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment