Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 39 ہزار کی حد عبور کر لی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1107 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 379 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

سندھ کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب، ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

ٹیسلا کا بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار، غیرملکی اعتماد میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment