Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

آئینی بینچ نے 9 مئی واقعے کی عدالتی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی , دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں، اس پر اعتراضات ہیں۔

عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہو چکا، پتا تو کرائیں 9 مئی کو ہوا کیا تھا؟ 9 مئی کے بعد سیکڑوں مقدمات ہوئے، ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگا دیا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ آپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ حامد خان نے کہا کہ یہ کسی صوبے نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، اسی لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

Related posts

بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

Mobeera Fatima

راول ڈیم کے اسپل ویز11 بجے کھولنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment