Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر13 پیسے تک سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چار پیسے کی کمی ہوئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چار پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 498 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related posts

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

Mobeera Fatima

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment