Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ، موبائل جیمر لگانے کا بھی فیصلہ

سندھ میں 8 دسمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، آٹھ تعلیمی اداروں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل کے ٹیسٹ کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ نے اور امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے میڈیکل کالجز،جامعات کے داخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کیا جائے گا، امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کل سندھ کے آٹھ مختلف مقامات پر ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، پبلک اسکول حیدرآباد، پولیس ٹریننگ سینٹر لاڑکانہ، مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ اسکول حیدرآباد، آئی بی اے پبلک اسکول سکھر اور قائد عوام یونیورسٹی شہید بینظیرآباد (نواب شاہ) میں ہوں گے۔

Related posts

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز مان لی ، امریکا

Mobeera Fatima

فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہو گی، فواد چودھری

Mobeera Fatima

سی ڈی اے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment