Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ،37 چھکے، 349 رنز

بھارت میں کھیلی جانے والی سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی ٹیم نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بروڈا نے سیکیم کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل اکتوبر میں نیروبی میں گیمبیا کے خلاف زمبابوے کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے، اس میچ میں 27 چھکوں کا ریکارڈ تھا، بروڈا نے مجموعی طور پر 37 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

بروڈا کو ششوت راوت اور ابھیمنیو سنگھ راجپوت نے 92 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ دی، بھانو پانیا نے صرف 42 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی، ان کی 134 رنز کی اننگز میں 15 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

انہوں نے اپنی پہلی نصف سنچری 20 گیندوں پر مکمل کی اور اگلی نصف سنچری انہوں 22 گیندوں پر بنائی۔

پانیا کی ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کی 39 اننگز میں یہ پہلی سنچری تھی، انہوں نے 51 گیندوں پر 134 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 262.75 تھا۔ بروڈا کی جانب سے نہ صرف سب سے بڑا اسکور تھا بلکہ سب سے زیادہ 37 چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بن گیا۔

Related posts

روشن گھرانہ پروگرام: صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا

Mobeera Fatima

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول جاری

admin

Leave a Comment