Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

4 دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو گیا

لاہور، مرغی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں آج مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، اس کمی سے مہنگائی سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ دس روپے کمی کے بعد 274 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 272 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 286 روپے کلو ہے، مرغی کا گو شت 413 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔

Related posts

احتجاج کیس ، علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین ، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment