Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی بینچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ویڈیو لنک پر پیش ہوئے ، کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

Related posts

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment