Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیالکوٹ، داخلی و خارجی راستے پانچویں روز بھی بند، ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

پنجاب کے اہم شہر سیالکوٹ میں پانچویں روز بھی داخلی و خارجی راستے بند ہیں، جس سے ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سیالکوٹ میں پانچ ویں روز بھی تمام داخلی وخارجی راستے اور موٹروے بند ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیالکوٹ میں راستوں کی بندش کی وجہ سے سبزیاں اور پھل منڈی نہ پہنچ سکے، جس کی وجہ سے منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیے ہیں۔

120روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ہری مرچ400 روپے کلو، پھول گھوبھی 300 روپے کلو، آلو220 روپے کلو، پیاز 250روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کو نان روٹی کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

admin

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

Mobeera Fatima

حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment