Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔ جبکہ پولیس و رینجرز اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں۔ انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں۔

Related posts

یورو کپ 2024، ترکیے نے 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

admin

Leave a Comment