Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوئی،برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت 1.29 فیصد کی شرح سے 1.11 ڈالر کم ہوکر 71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ بڑھے ہیں،برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 74.36 ڈالر فی بیرل رہی۔

Related posts

کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش، سازشوں کو ناکام بنائیں گے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment