Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکا ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔

دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصال پہنچا ، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول کی وین بھی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 5 بچے ، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

مرغی کا گوشت 461 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment