Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، قانونی کارروائی کریں گے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ قانونی درسگاہ  مڈل  ٹیمپل میں قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں تقریب  کے بعد  حملہ آوروں  نے سابق چیف جسٹس اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برکس  میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیےتمام شرائط پر  پورا اترتا ہے۔ فلسطین و لبنان میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم  کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لائے، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کےحل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی

Mobeera Fatima

دھرنے کا رخ کسی طرف بھی کرنے کا آپشن موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

روس کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment