Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

 امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتخابات جیتے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ میں کتنی بار کہوں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم کے الزامات سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں امریکا کا کردار نہیں، پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کیلئے ہے۔

Related posts

بھارت نے کابل میں اپنا سفارتحانہ بحال کر دیا

Mobeera Fatima

سلو انٹرنیٹ ، ہو کیا رہا ہے ، کس کو بلائیں ، کس سے پوچھیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment