Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

2 صفحات پر مشتمل فیصلہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، جس کے مطابق 16ستمبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے 8 اعتراضات عائد کئے تھے،دوران سماعت وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی ،درخواست پر ابھی نمبر نہیں لگایا گیا۔

درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے،سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 17 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کی تھی۔

عابد زبیری سمیت6 وکلا نے سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا تھا۔

Related posts

پنجاب: نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا

Mobeera Fatima

تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

Mobeera Fatima

Leave a Comment