Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا

اسلام آباد: چین نے پاکستان کے لیے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا۔ صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈویلپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چین نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ متحرک کرنے کا عندیہ دے دیا۔ صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈولپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔

تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن اور چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے لیے چین سے فنانسنگ پر پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور ہائی وے اپ گریڈیشن کے لیے فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔ جبکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی لانگ ٹرم فانسنگ حاصل کی جائے گی۔ اپ گریڈیشن کے لیے چینی فرم کو پاکستان کی فرم کے ساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

Mobeera Fatima

9 مئی فسانہ یا ڈرامہ نہیں حقیقت ہے، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment