Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امارات میں قانون کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان

دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارینرز افیئرز نے کہا ہے کہ دبئی میں مقیم غیرملکی اور ان کے اماراتی اسپانسرز جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں کسی رہائشی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں یکم نومبر سے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آئیڈیل فیس انشیٹیو امارات کے رہائشی قوانین پر عمل کرنے والوں کے لیے ہے۔اس کے فوائد میں آمر کال سینٹر سے رابطے کے وقت ترجیحی کال سروس، آئیڈیل فیس ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ، موبائل سروس وہیکل کے ذریعے بزرگ شہریوں کو ان کی رہائش پر خدمات شامل ہیں تاہم یہ مراعات صرف افراد پر لاگو ہوتی ہیں اداروں پر ان مراعات کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ان مراعات کے لیے امارات کا شہری یا غیرملکی رہائشی کا دبئی میں کم از کم دس سال تک قیام ہو۔ ایک یا اس سے زیادہ افراد کا سپانسر ہونا چاہیے جو گزشتہ دس سال سے کسی بھی رہائشی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوئے ہوں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

مخصوص نشستیں ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بھارت نے اپنے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment