Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے۔ کینیڈا کی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اور بھارت سے توقع کرتے ہیں وہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان طویل اور تاریخی تعلقات رہے ہیں لیکن اب خاص طور پر سکھ کمیونٹی کو تشویش، غصہ اور پریشانی ہے۔ کینیڈا کی سالمیت پر حملہ ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے کارروائی کی تاکہ کینیڈا کے شہری اپنے ملک میں خود کو محفوظ سمجھیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں پبلک سیفٹی کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو روکنا ضروری تھا۔ اور تحقیقات میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سندھ کی فرنچ کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment