Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جام کمال نے انور ابراہیم کوالوداع کیا،وزیراعظم نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

انورابراہیم سے پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا،ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو فخر کی بات ہے۔

انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں،بزنس فورم میں دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

پاکستان کی ملائیشیاسے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

Related posts

سائبر ہراسمنٹ ، جمائمہ نے پاکستان سے آنیوالی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل ، پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment