Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جولائی تا ستمبر :سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22فیصداضافہ

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2024) کے دوران 2.14ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75ملین ٹن ریکارڈکیاگیا،ستمبرمیں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.98ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلہ میں 59فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 72فیصدزیادہ ہے، اگست میں 0.61ملین ٹن اورگزشتہ سال ستمبرمیں 0.57ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

Related posts

چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، پی سی بی نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment