Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار589 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی ائیر پورٹ سے حیدر آباد روانہ

Mobeera Fatima

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج ، ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment