Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔

صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔

صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔

چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

Related posts

میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

admin

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں ، تاریخ معاف نہیں کریگی ، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

Mobeera Fatima

نواز شریف دبئی روانہ ، ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment