Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی جلسے میں ہر صورت جائینگے ، کارکن رکاوٹیں خاطر میں نہ لائیں ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، جلسے کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا سے ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا ، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Related posts

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں تبدیلیاں ، چیمپئنز کپ ختم ، قائداعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد کم کر دی گئی

Mobeera Fatima

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment