Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اعزاز ، جدید ترین طریقے سے علاج کرنیوالا ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اعزاز ، جدید ترین طریقے سے دل کا علاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) میں امراض قلب کا بین االاقوامی جدید طریقہ علاج کامیابی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پی آئی سی میں دِل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کے بروقت علاج اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے تھیراکس ڈیوائس کا کامیاب پروسیجر کیا گیا۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پی آئی سی سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن طریقے سے دل کاعلاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ پی آئی سی میں 3 روز میں 5 کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

سربراہ کارڈیالوجی اور پی آئی سی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد اللہ کے مطابق متاثرہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس طریقہ علاج کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن میں تھیراکس مشین کے ذریعے مریض کے دل کی چھوٹی شریانوں کو ہائی مقدار میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔

Related posts

جس نے ایف آئی آر لکھی، اچھی کامیڈی کی، جسٹس عامر فاروق کے پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کیس میں ریمارکس

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

40 سال کا ہونا کوئی گناہ نہیں، مشی خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment