سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے کہا ہے کہ اب تک ایسا کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا۔
فیصل آباد میں پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ جاری ہے، 52 سالہ سابق فاسٹ باؤلر وقاریونس لائنز ٹیم کے مینٹور ہیں۔
وقاریونس قومی ٹیم میں شامل اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں سامنے آنے والے باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا جس کو دیکھ کر لگے کہ وہ مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچا دے گا۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ریڈ اور وائٹ بال کے کھلاڑیوں کو الگ الگ کرنا ہوگا۔