Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نواز، عمران کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مہم شروع کرنے کو تیار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، جلد ہی وہ ملک گیر دورے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کے لیے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد سندھ، پھر خیبر پختونخوا بھی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔ لیگی صدر چاروں صوبوں میں موجود پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر بلوچستان میں پارٹی کو از سرنو متحرک کرنے کے لیے تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔ پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے بھی دیے جائیں گے۔

ڈان کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کا سیاسی طور پر فعال ہونا ضروری ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ کرسکیں۔

Related posts

نوشہرہ ، شادی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر

Mobeera Fatima

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

Mobeera Fatima

Leave a Comment