Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا

نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا۔

احسن اقبال گزشتتہ روز مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پنجاب کے شہر شیخوپورہ پہنچے۔ اس دوران کسی نے اُن کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ افسوسناک خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

Related posts

ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، یہ دوسری لا رہے ہیں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ

Mobeera Fatima

زرمبادلہ ذخائر میں 1.14 ارب ڈالرز کا اضافہ

admin

Leave a Comment