Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران، پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ایران کے شہر یزد میں زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں بے قابو بس کو انتہائی تیز رفتاری سے فُٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد الٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد جونہی بس اُلٹتی ہے، بس میں آگ لگ جاتی ہے۔ فُٹ پاتھ پر کھڑے مقامی لوگوں کو بھاگ کر اپنی جان بچاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے شہر یزد میں گزشتہ روز بس حادثے کے نتیجے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی زائرین کا علاج خاتم الانبیا اسپتال ابرکوہ اور شہید بہشتی اسپتال میں جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق زخمیوں میں 20 مرد اور 3 خواتین زائرین شامل ہیں جن کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں۔

Related posts

فتنہ الخوارج خطے کیلئے بڑا خطرہ ، پارا چنار واقعے پر ایران کا بیان غیر ضروری ہے ، پاکستان

Mobeera Fatima

روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر پھولوں اور تحائف سے استقبال

admin

پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment