Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

عمرہ زائرین حرمین کے صحن اور راہداریوں میں سونے سے اجتناب کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حرمین کے صحن اور راہداریوں میں سونے سے اجتناب کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تقدس اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے مساجد کی راہداریوں و صحن میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں۔

وزارت کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پرجاری انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

راہداریوں اور صحن میں لیٹنا و آرام کرنا مناسب نہیں خاص طور پر ان راستوں پر قطعی طورپر نہ بیٹھیں جو ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے مخصوص ہیں علاوہ ازاں دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں جو ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

راستوں پر لیٹنے یا سونے سے دیگر افراد کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے راستے بھی بند ہوجاتے ہیں جس سے راہداریوں میں جانے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

Mobeera Fatima

قیدیوں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

Mobeera Fatima

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

Mobeera Fatima

Leave a Comment