Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کل سے پٹرول 6 اور ڈیزل 11.50 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

کل یکم اگست سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینے کے مطابق یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11.50 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بالترتیب 6.10 روپے اور 5.50 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ایندھن کی قیمتیں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کم کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر سے کم ہو کر 87.50  ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 96.93  ڈالر سے گھٹ کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

Related posts

روس کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

Mobeera Fatima

کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment