Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں جاں بحق کارکنوں کی بیوائوں کو دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں 9 مئی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی بیواؤں کو دی جائینگی، جاوید اکاخیل ،سکندر، محمد بلال ،ابرار احمد اور جاوید گل کی بیوائوں کو مخصوص نشست دی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلے میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حقدار ہے۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment