Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں امن دھرنے میں شامل جرگے کے ارکان سے ملاقات کے بعد 25 جولائی کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران جرگہ کے ارکان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور مسلح گروپوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ پولیس کو بااختیار بنانے اور رات کو گشت کرنے پر بھی زور دیا۔

جرگے نے سرچ آپریشن یا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سکیورٹی فورسز کے بجائے سی ٹی ڈی کو کرنے اور لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کے مطالبات بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ نے جرگے کے مطالبات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایپکس کمیٹی میں جرگے کے 5 اراکین بھی شرکت کریں گے۔

جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بنوں کا دورہ کر کے ایپکس کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد دھرنا ختم کیا جائے گا۔

Related posts

بشریٰ بی بی عدالت پیش ہو گئیں،32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment